اہم خبریںجہلم

تھانہ سوہاوہ میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا افتتاح بوقت 4 بجے شام کریں گے

جہلم پولیس اپنے منشور خدمت میں عظمت پر کوشاں

تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کل مورخہ 2021_06_07 کو تھانہ سوہاوہ میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا افتتاح بوقت 4 بجے شام کریں گے۔

سوہاوہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے قیام سے سوہاوہ کی عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے مستفید کرنا ہے اس سے پہلے سوہاوہ سرکل کی عوام الناس کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے جہلم آنا پڑتا تھا جس سے ان کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا لہذا سوہاوہ سرکل کی عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سوہاوہ میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا قیام عمل میں لایا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کے قیام کے افتتاح پر کوریج کے لیے تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You