اہم خبریںجہلم

جہلم : کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں

جہلم : کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کوالٹی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے

اور ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی کی مکمل انسپکشن کروائی جائے، یہ بات انہوں نے ضلع جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ ڈی سی آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمشنر گلزار حسین شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ لی اور دینہ منگلا روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بلا تا خیر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم کے سیاحتی مقامات کی پروموشن کے لیے کام کیا جا رہا ہے، سیاحتی مقامات ضلع کی ترقی اور اکنامک گروتھ میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You