جہلم

موبائیل کمپنیوں کے لاکھوں کے کیش اکاٶنٹ اور تحفظ زیرو۔ مظہر کیانی

موبائیل کمپنیوں کے لاکھوں کے کیش اکاٶنٹ اور تحفظ زیرو۔ مظہر کیانی

آن لائن کیش ٹرانزیکشن میں بڑھتا ہوا فراڈ عوام کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون چھین گیا

جہلم چوٹالہ میں مظہر کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب اختیار کی توجہ ایک انتہائی اھم مسئلہ کی جانب کروائی کہ چونکہ ایسا فراڈ کل ھی میرے ایک دوست کے ساتھ ھوا جس کا ایزی پیسہ اکاٶنٹ تھا کسی نے اس کو کمپنی کا نمائندہ بن کر کال کر کے باتوں میں ٹریپ کر کے اس سے اس کا اکاٶنٹ کوڈ پوچھ کراسکی موبائیل میں موجود چند ہزار کی رقم نکلوا لی اور اسے تب پتہ چلا جب اس کو فورا میسج آیا اس سارے واقعہ کا زکر اس لئے بھی ضروری تھا کہ اس سے قبل بھی اکثر دوستوں کی بڑی بڑی رقم بیس تیس پچاس ہزار تک بھی ان اکاٶنٹس سے خواہ وہ ایزی پیسہ ھو یا جاز کیش اکاٶنٹ وغیرہ تو ھمیشہ ان کمپنیوں کا نمائندہ بن کر Unknon نمبز یا 3737 وغیرہ یا کسی بھی موبائیل نمبر سے کال کر کے ان کسٹمرزیا موبائیل اکاٶنٹ ھولڈرز سے فراڈ کر لیا جاتا ھے اور جب موبائیل کمپنی سے شکایت کے لئے رابطہ کرو تو الٹی جھاڑ پلا دی جاتی ھے کہ آپ کی غلطی ھے آپ نے اپنا خفیہ کوڈ کیوں بتایا مان لیا یہ سچ ھے غلطی ھے لیکن ان کمپنیوں کو یہ تو چاھئے کہ یہ صارفین ان کے اکاٶنٹ ھولڈرز ھیں اور ان میں سے کچھ سادہ لوح یاکم پڑھے لکھے بھی ھو سکتے ھیں تو اس لئے ان کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کو پکڑنے کی کوششوں میں ان کا ساتھ دیں کیونکہ فراڈ کرنے والوں کے اکثر نمبرز لوگ سنبھال رکھ لیتے ھیں اور کمپنیوں کو ان کے متعلق بتاتے بھی ھیں اور اکثر نمبرز بعد میں بھی آن ھی ملتے ھیں تو کیا موبائیل کمپنیاں ان کے نمبرز کا ڈیٹا لے کر ان کے ایڈریس پر چھاپے نہیں مروا سکتیں اور کیا بعد میں ان ایکٹو ملنے والے موبائل نمبرز کو لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار نہیں کیا جاسکتا ۔ میری پھر ان موبائیل سیلولر کمپنیوں سے گزارش ھے جنہوں نے صارفیں کے موبائیل اکاٶنٹ جیسے ایزی پیسہ جاز کیش وغیرہ بنانے یا کھولنے کی سہولت دے رکھی ھیں انہں چاھئے کہ اکاٶنٹ ھولڈرز کی شکایات کا ازالہ کریں ان کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کو پکڑنے کی کمپنیاں خود کوشش کریں ورنہ لوگ یہ موبائیل اکاٶنٹ بنانا رکھنا چھوڑ دیں گے ان کے صارفین کے اکاٶنٹس کو مکمل تحفظ دیں ورنہ ھم سمجھیں گے کمپنیاں بھی اس فراڈ میں شامل ھیں ۔

مظہر کیانی چوٹالہ جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You