
امروز شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں سب انسپکٹر احسن عباس انچارج پولیس چوکی کینٹ،
اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد اقبال اور ان کی ٹیم نے نیو پل پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا اور کاروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبری OK_3131 از قسم ڈاٹسن برنگ سفید جس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور کچھ ہی فاصلے پر قابو کر لیا جس میں سوار 2 کس ملزمان۔
1_آصف علی ولد ظفر علی ساکن محلہ مسلم آباد ضلع راولپنڈی
2_محمد ارشاد ولد شریف اللہ ساکن کالونی بٹگرام ضلع بٹگرام کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے7کلو 446 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے انچارج چوکی کینٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



