
ریسکیو 1122 کی جانب سے گلوبل روڈ سیفٹی ویک کے حوالے سے پروگرامز کا سلسلہ جاری۔
جہلم میں میں روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا

راؤ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر جہلم
رواں ماہ جہلم میں روڈ پر حادثات کی تعداد 200 سے زائد ہے۔جس میں اکثریت موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔
انجینئر سعید احمد(ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122)
نجی تنظیم حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر سعید احمد نے ریسکیو 1122کی جانب سے گلوبل روڈ سیفٹی ویک منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی، ریسکیو آفیسرز، موٹروے پولیس آفیسرز اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ، وولنٹیئرز اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہم سب کا معاشرتی فرض ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ روڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کریں اور والدین کو چاہیے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ لیں کے دیں اور موٹر سائیکل پر گھر سے نکلتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا ریسکیو 1122 معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کر کے ہم روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع کو کم کر سکتے ہیں۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ، سائیڈ مرر کے استعمال کو یقینی بنائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم اور ڈی ایس پی موٹر وے اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے افراد کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے پمفلٹ اور ہیلمٹ بھی تقسیم کیے۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



