
جہلم ڈپٹی کمشنر سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے ملاقات کی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں ہیں تاکہ عوام جلد از جلد ترقیاتی کاموں سے مستفید ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ممبر قو می اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جہلم میں روڈز، سیوریج، پودے لگانے، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کام ترجیح بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام کاوشیں بروئے کا رلائی جارہی ہیں اور بروقت ترقیاتی کام کرواکے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



