کالم/مضامین
عید اُنکے ساتھ … جنکے ساتھ کوئی نہیں

عید آئی ہے،
کیسی دھوم دھام سے
مناتے ہیں مسلمان،
اسے بڑی شان سے
.
کہیں بنتی ہیں سویاں،
تو کہیں شیر خورما
سجتا ہے دسترخوان پر،
بریانی اور قورمہ
.
نِت نئے رنگوں کی،
پوشاک ہے پہنی جاتی
رنگِ حنا ہاتھوں کی،
زینت بھی ہے بڑھاتی
.
ہنسنا ہنسانا، ملنا ملانا
پر دیکھو،
یہ نہ بھول جانا
رکھنا خیال اُنکا،
جو ہیں نادار
بے بس ومجبور،
اور لاچار
.
دے دینا، دستر خوان پر
تھوڑی سی جگہہ اُنکو
دینا تحفے میں کچھ کپڑے،
ہو ضرورت لباس جِنکو
.
بُھلا کر ساری ناراضگیاں،
پہل کرکے مِل لینا
جو چاہو خود کی معافی،
تو سیکھو معاف کرنا،
.
دیکھا جو عید کا ہلال،
آیا دل میں خیال،
مِٹ جائے ہر دُکھ زمانے سے
جو کرلیں سب،
سب کا خیال
***
کاشف شمیم صدیقی


