
کوٹلہ ارب علی خان : تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی دھرنے چوک یتیم خان لاہور میں علماءکرام کو شہید کرنے اور متعدد کارکنان کو زخمی کرنے پرمفتی منیب الرحمان اور تمام مکتبہ فکر کے علماءکرام کے مشترکہ اعلامیہ کے بعد ملک بھر میںتاجروں کی جانب سے مکمل ہڑتال کے بعد تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔

کوٹلہ ارب علی خان میں تحریک لبیک کے زیر اہتمام شہدا چوک یتیم خانہ کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں علاقہ بھر سے تحریک لبیک کے عہدیداران و ممبران اور تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی ۔حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی۔فضالبیک یارسول اللہ ، ناموس رسالت اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد سے گونج اٹھی۔آخر میں شہدا چوک یتیم خانہ لاہور کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر +چوہدری عادل پرویز)



