انٹرنیشنلاہم خبریں

بنگلا دیش میں مسجد پر حملہ، 12 افراد زخمی

ڈھاکا: بنگلا دیش میں مسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں مسجد پر حملہ ضلع گیبندھا میں کیا گیا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق مسجد پر حملے کا واقعہ سندر گنج کے علاقے میں گزشتہ روز مسجد کمیٹی کے افراد کے درمیان ہونے والے تنازع کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ مسجد کے امام نے حملے کا ذمہ دار حفاظت اسلامی نامی تنظیم کے اہلکاروں کو ٹھہرایا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You