اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

جہلم : ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر جواد احمد، ڈاکٹر خرم عالمی ادارہ صحت، ڈاکٹر نثار خالد ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر،
شاہد اسلم ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن،محکمہ پولیس، موٹر وے پولیس،محکمہ تعلیم،محکمہ پاپولیشن اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر وسیم اقبال نے ڈپٹی کمشنر راو پرویز کو اس ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے تمام تر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، محکمہ پولیس نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیمز کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے علاوہ پولیو ویکسین کے انکاری والدین کے تحفظات کو دور کر کے اسسٹنٹ کمشنرز کی مدد سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ 29 مارچ سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 191068 بچوں کو قطرے پلانے کیلئے 535 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی، ٹیموں کو مانیٹر کرنے کے کیے 126 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گئے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You