اہم خبریںکرائمز

فیصل آباد: گھریلو ملازمہ پر تشدد، سابق ناظم عثمان اور اسکی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں سابق ناظم کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے پیپلز کالونی نمبر 2 کے رہائشی سابق ناظم عثمان منج کی اہلیہ عاصمہ نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ یاسمین کو برتن ٹوٹنے کی بناء پر ڈنڈوں سے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے کمسن یاسمین شدید زخمی ہوگئی اور موقع پاکر گھر سے بھاگ آئی۔

گھر سے بھاگی ہوئی کمسن یاسمین کو پٹرولنگ پولیس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچا دیا جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفیسر روبینہ اقبال کی مدعیت میں تھانہ بٹالہ کالونی میں سابق ناظم اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You