اہم خبریںکرائمز

دہشتگردوں کی فنڈنگ کا الزام،ذکی الرحمان لکھوی کو گرفتار کرلیا گیا

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے ممبئی حملہ سازش کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔

سی ٹی ڈی تھانہ لاہور میں درج دہشت گردی کی فنڈنگ کے مقدمے میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ان پر الزام ہے کہ ڈسپنسری چلانے کی آڑ میں دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرتے رہے ، ذکی الرحمان لکھوی نے یہ رقم دہشت گردی کی کارروائیوں اور ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔ ذکی الرحمان لکھوی کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You