اہم خبریںدلچسپ و عجیب

گوبر اٹھانے اور دودھ بیچنے والی لڑکی جج بن گئی

عزم ، ہمت اورلگن ، ان الفاظ کے حقیقی معنی سمجھنے ہیں تو سونل شرما سے ملیے ۔

گوبر اٹھانے اور گھر ،گھر دودھ پہنچانے والی 26 سالہ سونل شرما مقابلے کاامتحان پاس کر کے جج بن گئیں۔

26 سالہ سونل شرما کا تعلق انڈین ریاست راجستھان کے شہر اودے پور سے ہے۔سونل شرما کے مطابق انہوں نے اپنے دودھ بیچنے والے والد کولوگوں کی ڈانٹ کھاتے اور گلیوں میں کچرا اٹھاتے دیکھا ہے۔ ہم بھائی بہنوں کو اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمارے والد کو ہر روز ذلت آمیز سلوک کا سامنا رہالیکن آج مجھے فخر ہو رہا ہے کہ میں اس خاندان کی بیٹی ہوں۔ سونل شرما کاکہناہے کہ چوتھی جماعت سے لیکر ابھی تک ان کے دن کا آغاز صبح سویرے اٹھ کر گائے بھینسوں کا گوبر اٹھانے کے ساتھ ہوتا ہےلیکن بہت جلد وہ لوگوں کو انصاف دلانے کے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

سونل شرما نے غربت کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور راجستھان کی جوڈیشل سروسز کے مقابلے کے امتحان میں 2017 میں پہلی بار حصہ لیا لیکن وہ صرف تین نمبروں کے فرق سے پیچھے رہ گئیں۔ اس کے باوجود سونل شرما نے حوصلہ نہیں ہارا اور 2018 میں انھوں نے دوبارہ کوشش کی، اس بار بھی وہ ایک نمبر کے فرق سے ٹاپ امیدواروں کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکیں لیکن ان کا نام ویٹنگ لسٹ میں آ گیا۔ سونل شرما کو کئی ماہ تک اس کا ملال رہا لیکن ایک سال بعد نومبر میں وہ کامیاب امیدواورں میں شامل ہوگئیں۔ سونل شرما اب ایک سال کی تربیت بعد فرسٹ سول مجسٹریٹ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You