
جہلم : بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نیو ایئر کے ایونٹ پر میونسپل کمیٹی کے افسران کو صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ضلعی افسران علماء کرام، اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اقلیتی نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے فرقہ وارانہ اور بین المذاہب، اتحاد و اتفاق وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ تمام شرکا ء نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک و مذاہب آپس میں شیر و شکر اور امن کو ہر دلعزیز رکھتے ہیں لہذا کوئی شر پسند قانون کو ہاتھ میں لینے کی جرات نہیں کر سکتا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہمارادین اسلام ہمیں امن وبھائی چارے کادرس دیتاہے ہم سب کایہاں مل بیٹھنے کامقصد بھی یہی ہے کہ ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال بحال رکھنے میں
اپناکرداراداکیاجائے۔ اجلاس میں ملک و قوم کی سلامتی، باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا عزم کیا گیا۔



