اہم خبریںکرائمز

فاروق آباد: درندگی کا ایک اورواقعہ،موٹرے پردوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

شیخوپورہ: یہ افسوسناک واقعہ فاروق آباد کے علاقہ موٹروے پل پر پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی اپنی فیملی کیساتھ رکشے پر سوار ہو کر جا رہی تھی۔ ڈکیتوں نے فیملی کو رسیوں میں جکڑ کر اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ فیملی دلہا اور دلہن کو لے کر گھر آ رہے تھے کہ موٹروے پل کے قریب تین مسلح ملزمان نے انھیں روک لیا۔ ملزمان نے نقدی اور موبائل چھینے کے بعد لڑکی سے زیادتی کی۔

افسوسناک واقعے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران سے صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ خبریں ہیں کہ دو ماہ قبل بھی اسی علاقہ میں دوران سفر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You