انٹرنیشنلاہم خبریں

عمرے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع، 6 ہزار افراد سعادت حاصل کریں گے

ریاض: عمرے کے لیے پہلا مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے جس میں 6 ہزار سعودی شہری اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی فریضہ ادا کرسکیں گے، کورونا وائرس سے بچاؤ کےاقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر، تیسرا یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

عمرے کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری، آج سے سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔ پہلے مرحلے میں 6 ہزار افراد یومیہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔

دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں پندرہ ہزار سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یومیہ عمرہ ادا کریں گے، چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ مسجد نبویؐ کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے میں دیگر ممالک کے مسلمانوں کو بھی عمرہ کی اجازت ہو گی جس کے تحت بیس ہزار افراد یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ ساٹھ ہزار لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

عالمی وبا کے باعث سعودی حکام نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ عمرہ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کےاقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You