سوہاوہ
تھانہ سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، ایمرجنسی 15 پر زمین پر قبضہ کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

تھانہ سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، ایمرجنسی 15 پر زمین پر قبضہ کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج
جہلم: تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم نے ایمرجنسی 15 پر کال کر کے زمین پر قبضہ کے حوالے سے جھوٹی اطلاع دی،
جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کے قیمتی وقت اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایمرجنسی 15 عوام کی فوری مدد اور بروقت پولیس رسپانس کے لیے قائم کی گئی ہے۔ جھوٹی یا گمراہ کن کالز نہ صرف قانوناً جرم ہیں بلکہ حقیقی ضرورت مند شہریوں کی بروقت مدد میں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



