پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) اے سی پنڈدادن خان کی شاندار کارکردگی، تحصیل پنڈدادن خان پنجاب

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) اے سی پنڈدادن خان کی شاندار کارکردگی، تحصیل پنڈدادن خان پنجاب بھر میں دسویں پوزیشن پر
پنڈدادن خان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان محترمہ عائشہ شفقت کی زیرِ قیادت تحصیل پنڈدادن خان نے انتظامی کارکردگی کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پنجاب بھر میں دسویں پوزیشن حاصل کر لی۔
یہ اعزاز تحصیل انتظامیہ کی مؤثر حکمتِ عملی، بہترین انتظامی اقدامات، محنت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔ شاندار کارکردگی پر تحصیل انتظامیہ، شہریوں اور مختلف عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر محترمہ عائشہ شفقت اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت کی متحرک قیادت میں تحصیل پنڈدادن خان آئندہ بھی کارکردگی کے میدان میں مزید اعزازات حاصل کرے گی اور عوامی خدمت، انتظامی بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرے گی۔



