کرائمز
سیالکوٹ: پولیس وین کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور مبینہ طور پر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے

سیالکوٹ: پولیس وین کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور مبینہ طور پر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں مبینہ طور پر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ سرکاری پولیس وین کے مبینہ غیر مجاز استعمال اور غفلت کے معاملے پر ڈرائیور کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سرکاری گاڑی کے استعمال اور پولیس کی شناخت یا وردی سے متعلق ضابطوں کی خلاف ورزی کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی و محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔



