سندھ

*جعفر طیار لائبریری میں مفت طبی کیمپ، 250 سے زائد افراد مستفید*

*جعفر طیار لائبریری میں مفت طبی کیمپ، 250 سے زائد افراد مستفید*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) امامیہ میڈکس انٹرنیشنل، کراچی چیپٹر اور جعفر طیار لائبریری، ملیر کے باہمی تعاون سے لائبریری میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس سے 250 سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔ کیمپ میں 10 سے زائد ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا، جن میں ماہرِ امراضِ قلب، جنرل فزیشن، ماہرِ طبِ داخلی، ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ نسواں و اطفال، سونوگرافی، جلد، اینڈوکرائن اور دندان سازی کے ماہرین شامل تھے۔ کیمپ کے دوران ای سی جی، بلڈ پریشر، خون کے ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ اور دانتوں کے معائنے سمیت مختلف بنیادی تشخیصی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں سے طبی مشاورت بھی دی گئی۔منتظمین کے مطابق عوام کی بڑی تعداد اور ضرورت کے پیش نظر کیمپ کے اوقات میں اضافہ کیا گیا۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد علاقے کے عوام کو معیاری طبی معائنہ، بنیادی تشخیصی سہولیات اور صحت سے متعلق آگاہی بلا معاوضہ فراہم کرنا ہے۔ اہلِ علاقہ اور شرکاء نے مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر امامیہ میڈکس انٹرنیشنل، کراچی چیپٹر اور جعفر طیار لائبریری کی عوامی فلاحی کاوش کو سراہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You