زیر سرپرستی شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشن حضرت امیر عبدالقدیر اعوان

زیر سرپرستی شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشن حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی أج مورخہ 13 ستمبر بروز اتوار گیریزن أفیسرز میس راولپنڈی میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام مینٹگ کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں اسلام أباد ۔ راولپنڈی ۔ واہ کینٹ ۔ ٹیکسلا اور جہلم سے مختلف شعبہ جات کے معروف پروفیسر ڈاکٹرز اور راولپنڈی اسلام أباد کی معتبر ڈاکٹرز تنظیمیں بشمول
پی ایم اے
پی پی اے
پی اے ایف پی
وائے ڈی اے
مائنڈ أرگنائزیشن کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔
میٹگ میں 19 ستمبر کو مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام أباد میں *دوسری ملک گیر نیشنل کانفرنس "Healing the Healers* ” کے انعقاد کے حوالے سے کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیا گیا ۔ منتظمین الفلاح فاؤنڈیشن نے بتایا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے افراد کی فلاح و بہبود، ان کے ذہنی و عملی بوجھ میں کمی، اور معاشرے کی بہتری کیلئے ایک مشترکہ لائحۂ عمل تشکیل دینا ہے۔
اور پی ایم اے
پی پی اے
پی اے ایف پی
وائے ڈی اے اور
مائنڈ أرگنائزیشن کے نمائندگان نے اس کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحصین یش کیا اور موجودہ حالات میں اس کانفرنس کو ڈاکٹرز کمیونٹی کے لئیے لازمی قرار دیا۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی زیلی فلاحی تنظیم ہے جس کا مقصد ملک بھر میں انسانیت کی بے لوث خدمت ادا کرنا ہے۔
یاد رہے کہ 19 ستمبر 2026 بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 4 بجے تک مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام أباد میں *دوسری ملک گیر نیشنل کانفرنس "Healing the Healers* ”
کا انعقاد الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر انتظام
کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان بھر سے نامور ڈاکٹرز، پروفیسرز اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے۔
اس اہم کانفرنس میں شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشن
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔



