راولپنڈی (افتخار خٹک) جوڈیشل مجسٹریٹ و ڈیوٹی جج عادل سرور سیال راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید


راولپنڈی (افتخار خٹک) جوڈیشل مجسٹریٹ و ڈیوٹی جج عادل سرور سیال راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید نے تھانہ سول لائن کے مشہور حنا جاوید قتل کیس میں نامزد مقتولہ کے شوہر اور اسکے ملازم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا ہے گزشتہ روز پولیس نے 4 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر فیصل اصغر اور ملازم و شریک ملزم ذیشان پر مشتمل دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تاہم پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو جیل بھجوا دیا تھانہ سول لائنز پولیس نے مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/34 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا مقدمہ کے متن کے مطابق مقتولہ کے سسر اصغر فیاض نے کال کر کے بتایا کہ ایمرجنسی ہے فوراً پہنچیں جب وہاں پہنچ کر دیکھا تو اس کی بہن گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پڑی تھی اس کے ہاتھ پیچھے بندھے تھے اور گردن میں لپٹی تار شاور سے بندھی تھی جبکہ مقتولہ کے منہ سے جھاگ اور خون نکل رہا تھا مقدمہ کے مطابق اس اس کے شوہر فیصل اصغر نے اپنے والد اصغر فیاض اور ملازم ذیشان کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔



