صحت

*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ*

*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ*

*زیرِ نگرانی:*
شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام بروز اتوار، 30 اگست 2026ء اکبر ٹاؤن، نزد مسجد عثمان غنی رضی اللہ عنہ، ہٹیاں چوک، تحصیل حضرو، ضلع اٹک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کا انعقاد صبح 9:00 بجے سے دوپہر 02:30 بجے تک جاری رہا، جس میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ، تشخیص، شوگر کے مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا، جن میں:

* ڈاکٹر حنا الطاف — گائناکالوجسٹ
* ڈاکٹر عین حسین — میڈیکل اسپیشلسٹ
* نثار احمد — میڈیکل ٹیکنیشن
* ڈاکٹر سیدہ زینب — فزیوتھراپسٹ
شامل تھے۔
کیمپ کے موقع پر ضلعی قیادت، بالخصوص ضلعی امیر محترم زبیر بھٹی صاحب، جنرل سیکرٹری میجر محمد اکبر صاحب، سیکرٹری فنانس محبوب الٰہی صاحب، سیکرٹری نشرواشاعت اٹک و پنڈیگھیب اور جملہ سالکین نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
اس موقع پر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا تعارف، شیخِ سلسلہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کا تعارف اور طریقۂ ذکر بھی سمجھایا گیا۔ سلسلہ عالیہ کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا، جہاں کتب کی مفت تقسیم کی گئی۔ جھنڈے و بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے، جو عرصۂ دراز سے ملک بھر میں فلاحی، طبی اور معاشرتی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان خدمات کی نگرانی شیخِ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
تقریبا 310 مریضوں کا چیک اپ ہوا –

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You