دو گولڈ میڈلز جیتنے والے اسپیشل بچے منیب الرحمن کے اعزاز میں بھٹی فیڈریشن کے وفد کی معروف صحافی

دو گولڈ میڈلز جیتنے والے اسپیشل بچے منیب الرحمن کے اعزاز میں بھٹی فیڈریشن کے وفد کی معروف صحافی عبدالرحمن قادری کے گھر آمد
جہلم (بیورو چیف): نیشنل سپیشل اولمپکس کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں دو مختلف کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرنے والے القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان کے ہونہار طالب علم منیب الرحمن کی شاندار کامیابی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں بھٹی فیڈریشن کے وفد نے جہلم کے معروف صحافی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ پر آمد کی اور منیب الرحمن کو شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی۔ وفد نے منیب الرحمن کو پھولوں کا ہار (مالا) پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ ان کی غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں نقد انعام بھی پیش کیا۔وفد میں افضل بھٹی، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، مبشر خان بھٹی اور نعیم احمد بھٹی شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے کہا کہ "منیب الرحمن نے اپنی محنت سے ثابت کر دیا کہ عزم کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ٹھہر سکتی۔”نعیم احمد بھٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "منیب الرحمن کی کامیابی پورے ضلع جہلم کے لیے باعثِ فخر ہے اور ایسے باصلاحیت بچوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔”مبشر خان بھٹی نے کہا کہ "سپیشل بچوں کی کامیابیاں ہمارے معاشرے کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ہیں، ہمیں ان کی بھرپور سرپرستی کرنی چاہیے۔”وفد نے منیب الرحمن کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ معروف صحافی عبدالرحمن قادری نے وفد کی آمد، محبت، حوصلہ افزائی اور نقد انعام پر دلی شکریہ ادا کیا۔



