سندھ

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سبز پرچم فاؤنڈیشن، اور پاکستان آرمی زندہ باد موومنٹ کے چئیرمین

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سبز پرچم فاؤنڈیشن، اور پاکستان آرمی زندہ باد موومنٹ کے چئیرمین سید رحمت علی شاہ نے بندیا اسحٰق کو تنظیم کا وائس چئیرمین مقرر کردیا۔ نومنتخب وائس چیئرمین بندیا اسحاق نے اپنی تقرری پر چیئرمین کا شکریہ ادا کرنے کیساتھ ساتھ تمام دوستوں اور خیرخواہوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بندیا اسحٰق کو مبارکباد دینے والوں میں جدہ کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت میں ملک جاوید اور سہیل بخاری، عام عوامی پارٹی کے چیئرمین سہیل ضیاء بٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اسلام آباد چودھری سرفراز ، پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کینڈا کے صدر سرفراز ، پاکستان مسلم لیک ن خیبر پختون خواہ کے سمیع اللہ خان برکی ، لاہور چیمبر آف کامرس ایگزیکٹو بورڈ کی ممبر میڈم فرودس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب کاسی ، سجادہ نشین دربار حضرت بری امام پیر سید محمد علی گیلانی ، پیٹرن ان چیف آسیان بزنس فورم ڈاکٹر خرم شہزاد ، سی ای او فانکس انٹرنیشنل عدنان خان ، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ مظفر گڑھ ذکی ریحان ، ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ واجد عباس ، چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن جدہ میاں رضوان الحق ، ڈی ایس پی (ر) شیخ غیاث صحافی اسحٰق احمد سومرو اور کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات بھیجے۔ اپنے ہیغام میں بندیا اسحٰق نے کہا کہ آپ سب کی محبت، اعتماد اور حوصلہ افزائی سے میرا حوصلہ بڑھا ھے اور اعتماد میں اضافہ ھوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You