سندھ

ایم پی اے دانیال کی سینیئر صحافی الیاس چشتی کے مرحوم بیٹے کی دعائے مغفرت میں شرکت

ایم پی اے دانیال کی سینیئر صحافی الیاس چشتی کے مرحوم بیٹے کی دعائے مغفرت میں شرکت، سندھ اسمبلی میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی

کراچی : (بیوروچیف:عاصم ارائیں جہلمی)
رکنِ سندھ اسمبلی (ایم پی اے) دانیال نے سینیئر صحافی الیاس چشتی کے مرحوم بیٹے کی دعائے مغفرت میں شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر ایم پی اے دانیال نے سینیئر صحافی الیاس چشتی اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس المناک سانحے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاندان کے لیے جوان بیٹے کی جدائی ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ایم پی اے دانیال نے الیاس چشتی کو یقین دلایا کہ وہ اس افسوسناک واقعے کو سندھ اسمبلی کے فلور پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام سے مطالبہ کریں گے کہ واقعے کی شفاف، غیرجانبدار اور فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہو تو ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی بھی متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ایوانِ سندھ میں متاثرہ خاندان کی آواز بنیں گے۔دعائے مغفرت میں مختلف سیاسی، سماجی، صحافتی اور عوامی شخصیات نے بھی شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔آخر میں سینیئر صحافی الیاس چشتی اور ان کے اہلِ خانہ نے ایم پی اے دانیال کی آمد، تعزیت، اظہارِ ہمدردی اور انصاف کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی آواز متعلقہ اداروں تک ضرور پہنچے گی اور انہیں انصاف ملے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You