جہلم
جہلم : ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، چرس برآمد

جہلم : ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، چرس برآمد
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01 کلو 10 گرام چرس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
ضلع جہلم میں منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنانے کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،کسی بھی منشیات فروش یا جرائم پیشہ عنصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



