اہم خبریںپاکستان

امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں۔سکیورٹی ایڈوائزی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You