جہلم( عبدالرحمن قادری ) جہلم میں بھی گزشتہ روز شب برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی

جہلم( عبدالرحمن قادری ) جہلم میں بھی گزشتہ روز شب برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی
رات بھر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ، نوافل کی ادائیگی کی گئی اور قرآن خوانی و دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ۔ لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کی گئیں علمائے کرام نے رحمتوں اور برکتوں والی رات کی اہمیت پر خصوصی روشنی ڈالی انکا کہنا تھا کہ رب کریم غفور الرحیم کی رحمت تو ہر وقت اپنے بندوں پر برستی رہتی ہے، کچھ لمحات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے، انہی میں شب برات، اس رات گناہوں میں ڈوبے بندوں کیلیے توبہ کے دروازے کھول دیجاتے ہیں۔ علمائے کرام شعبان کی پندرہویں رات کے بے شمار فضائل بتاتے ہیں، کہتے ہیں کہ مینوں کا سال بھر کا رزق ، زندگی اور موت سے متعلق بھی اللہ تعالی کے حکم سے شب برات میں ہی لکھے جاتے ہیں،



