English News Internatinalانٹرنیشنل

آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں؛ درجہ حرارت49 ڈگری تک پہنچ گیا

آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں؛ درجہ حرارت49 ڈگری تک پہنچ گیا۔

گرمی کی شدید لہر کے باعث جنوب مشرقی علاقوں کے جنگلات میں آگ کا خطرہ ہے، فائر ڈینجر وارننگز بھی جاری کی گئی ہے۔

کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک سردی جبکہ آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت تقریباً 49 ڈگری تک پہنچ گیا۔گزشتہ روز آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں گرم ترین دن رہا، درجہ حرارت 48 اعشاریہ 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ نیو ساوتھ ویلز، کوئنز لینڈ، تسمانیہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی کل تک کے لیے ہیٹ ویو وارننگ جاری کی گئی ہے۔میلبرن میں 37 اعشاریہ 8 ڈگری کی گرمی کے بعد آسٹریلین اوپن کے میچز کے لیے ٹینس ارینا کی چھتیں بند کر دی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی کورٹس کے باہر کھلاڑیوں کی پریکٹس اور کھیل کی دیگر سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔گرمی کی شدید لہر کے باعث جنوب مشرقی علاقوں کے جنگلات میں آگ کا خطرہ ہے، فائر ڈینجر وارننگز بھی جاری کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You