
شمالی کوریا کا 350 کلومیٹر کے فاصلےتک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ۔
میزائل مقامی وقت کے مطابق شہر پہر 3بج کر 50 منٹ پر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے مشرقی ساحل کی سمت سمندر میں داغے گئے۔جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
پیانگ یانگ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شمالی کوریا نے منگل کے روز سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے جو ممکنہ طور پر کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ میزائل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 50 منٹ پر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے مشرقی ساحل کی سمت سمندر میں داغے گئے۔ بیان کے مطابق میزائلوں نے تقریباً 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ادھر جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی کہا کہ اس نے شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے ممکنہ بیلسٹک میزائلوں کو ٹریک کیا جو چند منٹ بعد سمندر میں گرے۔ جاپان کے مطابق میزائل زیادہ سے زیادہ 80 کلومیٹر کی بلندی تک گئے۔جنوبی کوریا کے دفتر برائے قومی سلامتی نے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ بیلسٹک میزائل داغنے کا عمل فوری طور پر روکے اور اسے اشتعال انگیز سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا حالیہ مہینوں میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور متعدد راکٹس کے تجربات کر چکا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ انہیں امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے جنوبی کوریا کے تزویراتی جوہری ہتھیاروں کے نظام کا اہم حصہ بنایا جا رہا ہے۔



