پنڈدادنخان

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) معروف شخصیت چوہدری ایان علی (شہری ) نے برمنگھم سٹی

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) معروف شخصیت چوہدری ایان علی (شہری ) نے برمنگھم سٹی انگلینڈ سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی

پروقار تقریب میں معروف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و سپیشل پراسیکیوٹر اسلام آباد زاہد آصف چوہدری بھی ہمراہ تھے
بھیرہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری آیان علی (شیری) نے برمنگھم سٹی یونیورسٹی، انگلینڈ سے کامیابی کے ساتھ گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی۔ اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں انہیں ڈگری دی گئی
گریجویشن تقریب کے موقع پر ان کے ہمراہ مشہور و معروف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و اسپیشل پراسیکیوٹر اسلام آباد زاہد آصف چوہدری بھی موجود تھے۔ سیاسی سماجی حلقوں سمیت اہلِ خانہ، دوست احباب اور مختلف سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے چوہدری آیان علی (شیری) کو دلی مبارکباد دی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

چوہدری آیان علی (شیری) نے اپنی کامیابی کو والدین، اساتذہ اور بزرگوں کی دعاؤں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم اور تجربے کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی قوم اور ملک کی خدمت کی کےلئے کوشش کی اور آئندہ عملی طور پر قوم کی خدمت کریں گے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے اللہ کے حضور خصوصی شکر ادا کیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You