گجرات پولیس کا چوروں ڈکیتوں،منشیات فروشوں،ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کریک ڈاؤن1کلوگرام

*گجرات پولیس کا چوروں ڈکیتوں،منشیات فروشوں،ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کریک ڈاؤن1کلوگرام آئس،1کلو گرام چرس،20 لیٹر شراب،1عدد پسٹل30بور،1عدد موٹرسائیکل برآمد*7ملزمان گرفتار۔*


*تھانہ سٹی جلالپور جٹاں،تھانہ صدر لالہ موسیٰ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ،کے علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا*
*تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔*
ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں احسان اللہ Si نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں1محمد علی عرف دانش ولد محمد منیر ساکن چوہدووال سے1060گرام آئس برآمد جبکہ 2انعام اللہ ولد محمد اسلم ساکن کڑیانوالہ سے1260گرام چرس برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ
انسپکٹر فہد الرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم
عرفان ولد محمد ارشد ساکن درباری محلہ سے پسٹل30بور۔جبکہ موٹر سائیکل چوری کی واردات کرنے والے2ملزمان 1محمداویس ولد محمد امجد،2آصف ولد ناصر محمود سکنائےدرباری محلہ کو گرفتارکرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ لالہ موسیٰ محمد عنصرSi نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں میں2منشیات فروشوں کےخلاف کاروائیاں کرکے ملزم1رستم ولد غلام عباس ساکن کوٹلہ قاسم خاں سے10 لیٹر شراب اورگولیاں برآمد جبکہ گرفتار ملزم 2کامران معین ولد محی الدین ساکن آزاد کالونی10لیٹر شراب برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔



