پنجاب

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسپتال کے سکیورٹی سپروائزر نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق واش روم سے خاتون کی چیخ و پکار سنائی دینے پر سکیورٹی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون کی جانچ کے دوران نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You