انٹرنیشنلاہم خبریں

کابل میں دھماکا: طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون دھماکے میں ہلاک۔

کابل میں دھماکا: طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون دھماکے میں ہلاک۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولوی نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔مقامی ذرائع

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کے معاون کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولوی نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز کابل کے علاقے بوٹخاک میں مولوی نعمان کے گھر کے اندر پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں مولوی نعمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دھماکے کی وجہ واضح کی گئی ہےتاہم شبہ ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You