پنجاب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کرگئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کرگئے۔

اہلخانہ نے میاں منظور احمد وٹو کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کرگئے۔میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔میاں منظور وٹو کا تعلق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تھا جب کہ وہ ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہے ہیں۔میاں منظور وٹو 3 مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے پر رہے اور بعد ازاں سال 1993 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی منتخب ہوئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You