صحت
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر

*پی ڈبلیو ڈی اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری*
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔
14 دسمبر 2025 بروزِ اتوار پاکستان بیت المال سویٹ ہوم
مکان نمبر 346 سٹریٹ 17, نزد مسجد رب العالمین, ڈی بلاک, پی ڈبلیو ڈی, اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا
جس میں مستحق اور نادار مریضوں کا مفت چیک اَپ، مشاورت اور مفت ادویات دی جائیں گی، ان شاء اللہ
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.



