راولپنڈی: CPO کے احکامات پر پیرودھائی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او علی ہمدانی

راولپنڈی: CPO کے احکامات پر پیرودھائی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او علی ہمدانی کی اپنی ٹیم کے کامیاب کارروائیاں جاری، افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پیرودھائی پولیس اسٹیشن پہلا نمبر لے گیا
راولپنڈی سی پی او راولپنڈی کے واضح احکامات پر تھانہ پیرودھائی کے ایس ایچ او علی ہمدانی کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او پیرودھائی علی ہمدانی کی سربراہی میں ہونے والے آپریشنز نے علاقے میں جرائم کے خاتمے میں نمایاں نتائج دکھائے۔
ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کے غیرقانونی قیام اور مشکوک سرگرمیوں کے خلاف تھانہ پیرودائی نے سب سے زیادہ گرفتاریاں اور چیکنگ آپریشنز انجام دے کر راولپنڈی کے دیگر تھانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
علاوہ ازیں پولیس نے منشیات فروشی کے خاتمے، جوئے کے اڈوں پر ریڈز، اور پوڈل و ریٹ جیسے غیرقانونی دھندوں کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دی جس کے نتیجے میں متعدد ملزمان گرفتار ہو چکے اہل علاقہ کا کہنا ہے علاقے میں جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں اور افغانیوں کے انخلا اور پوڈرویوں کا علاقے سے صفایا ایس ایچ او پیرودھائی کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے اور امید ہے راولپنڈی کے اعلی افسران ایس ایچ او پیرودھائی کے لیے تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ انعام کا اعلان بھی کریں گے




