جہلم

ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری

ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری،

مختلف اہم شاہراہوں، چوکوں اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی خصوصی ناکہ بندی کی گئی ہے جہاں ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے،

اس مہم کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو فروغ دینا، حادثات کی روک تھام کرنا اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، اوور اسپیڈنگ اور غلط پارکنگ جیسے قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنا ہے،ڈی پی او جہلم

ناکوں پر موجود پولیس اہلکار شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق ضروری آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ سفر کو یقینی بنائی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You