کالم/مضامین

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی نے اپنی انتہائی مصروفیات کے باوجود خصوصی دورہ کیا اور کیمپ میں موجود تمام سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور خدمت خلق کی کوششوں کو جاری رکھنے کی ہدایت فرمائی ۔ حضرت جی مدظلہ العالی نے تصوف اور خدمت خلق پر سیر حاصل بیان بھی فرمایا
یہ کیمپ گاؤں چکی
تحصیل گوجر خان
ضلع راولپنڈی میں
10 بجے سے 1 بجے تک سیکرٹری نشر و اشاعت الاخوان امجد اعوان صاحب کے گھر میں جاری رہا۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور یہ اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کے سرانجام دے رہی ہے۔
آج کے میڈیکل کیمپ میں
میڈیکل سپیشلسٹ ۔ چائلڈ سپیشلسٹ ۔ سکن سپیشلسٹ ۔
أئی سپیشلسٹ ۔ فزیو تھراپسٹ اور ماہر امراض نسواں ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیں
اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں ضرورت مند کیلیے ہے وہاں سفید پوش طبقے کو بھی بہت فائدہ ہے۔ صاحب مجاز محمد ارشد صاحب نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
کیمپ کا افتتاح ایم ۔ پی ۔ اے جناب شوکت بھٹی صاحب نے کیا
معززین علاقہ کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے بھی کیمپ میں شرکت کی
الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی کر رہے ہیں
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے انشاءاللہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You