سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)بختاور کیڈٹ کالج شہید بینظیرآباد میں فورتھ آل پاکستان انٹر کالج

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)بختاور کیڈٹ کالج شہید بینظیرآباد میں فورتھ آل پاکستان انٹر کالج تقریری مقابلا اور سمارٹ ایگزیبیشن کنٹیسٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔تقریب میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کی جانب سے فورتھ آل پاکستان انٹر کالج تقریری مقابلہ اور سمارٹ نمائش کا انعقاد کالج میں کیا گیا تقریری مقابلوں میں ملک بھر کے مختلف کیڈٹ کالجز کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا تقریب میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شھمیر خان بھٹو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل انہی باصلاحیت نوجوان طلباء و طالبات کے ہاتھوں میں ہے، جو علم، ہنر اور جذبے سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بختاور کیڈٹ کالج کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے کیونکہ اس کالج سے ہماری یہ کیڈٹس تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک کی خدمت کریں گی انہوں نے تمام کیڈٹس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منعقدہ تقریب سے اس طرح کے علمی و تخلیقی مقابلے طلبہ کی شخصیت نکھارنے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور ملک کے تعلیمی اداروں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں تخلیقی سوچ، قومی یکجہتی، اظہارِ خیال اور سائنسی رجحان کو فروغ دینا تھا۔ تقریری مقابلے میں مختلف کالجز کے طلباء و طالبات نے سندہی اردو اور انگریزی زبان میں تقاریر کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ سمارٹ ایگزیبیشن میں جدید سائنسی منصوبے، ماڈلز اور تخلیقی آئیڈیاز پیش کیے گئے جنہیں حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ تقریری مقابلوں اور نمائش میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو اور کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے شیلڈز، اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں میئر قاضی محمد رشید بھٹی، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری، صدر الدین میمن، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز شہناز لاکھو، میر محمد سیال کے علاوہ مختلف کالجز کے پروفیسرز ، ٹیچرز، کیڈٹ کالج کی ٹیچرز اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You