جہلم
دینہ (ملک ندیم عباس )اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی خصوصی ہدایات پہ ستھرا پنجاب سکیم کے تحت سپروائزر


دینہ (ملک ندیم عباس )اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی خصوصی ہدایات پہ ستھرا پنجاب سکیم کے تحت سپروائزر کامران مرزا کی زیرنگرانی علاقے بھر میں زبردست صفائی ستھرائی کے انتظامات جاری۔علاقہ مفتیاں محلہ ۔اقبال ٹاون ۔محلہ اسلام پورہ میں نالیوں گلیوں محلوں خالی پلاٹوں، کی صفائی کو مکمل توجہ دی جارہی ہے۔عوام خوشی سے نہال حال اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اسٹیشن محلہ مفتیاں ۔سکول محلہ ۔حافظ آباد و دیگر سٹی ایریا میں روٹین ورک اور کمپلیٹ و نشاندہی پر احسن طریقے سے کام جاری اور خالی پلاٹوں سے گھاس اور گندگی کے خاتمے پر بھی کام جاری۔جس پر عوام نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے اقدامات کو سراہا۔



