سندھ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کا پولیس فیسلیٹیشن


نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کا پولیس فیسلیٹیشن سینٹر شہید بینظیر آباد کا دورہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس فیصل بشیر میمن نے پولیس فیسلیٹیشن سینٹر شہید بینظیر آباد کا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور عوامی خدمت میں پولیس اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے زور دیا کہ عوامی معاملات میں پیشہ ورانہ معیار، شفافیت اور آسان رسائی کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے سہولیات میں مزید بہتری اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔یہ دورہ پولیس کے عوام دوست اقدامات کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کے نظام میں بہتری لانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے



