انٹرنیشنل

یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو تباہ کر دینا چاہیے۔اسرائیلی وزیر خزانہ

یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو تباہ کر دینا چاہیے۔اسرائیلی وزیر خزانہ

غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس سے جنگ بندی کے حق میں ووٹ نہیں دوں گا۔سموٹریچ

اسرائیل(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی وزیرخزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا ہےکہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو تباہ کردینا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرخزانہ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی کے فوراً بعد اسرائیل کی ریاست حماس کے حقیقی خاتمے اور غزہ کے حقیقی تخفیف اسلحہ کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گی تاکہ یہ اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہ رہے۔بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ غزہ جنگ کےخاتمےکے لیےحماس سے جنگ بندی کےحق میں ووٹ نہیں دوں گا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے امریکا کے مجوزہ غزہ امن معاہدےکے پہلے مرحلے پر اتفاق کرلیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اعلان کیا کہ اس معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ اسرائیل اپنی فوج کا متفقہ لائن پر انخلا کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You