اورکزئی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ تیمور خان خٹک

اورکزئی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ تیمور خان خٹک
شہدا کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔رہنما عوامی نیشنل پارٹی چارسدہ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما تیمور خان خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران گیارہ فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف میجر طیب راحت سمیت تمام گیارہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کے خلاف بہادری اور عزم کی مثال قائم کر رہے ہیں شہداء کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں ملکی سلامتی اور سرحدی تحفظ کے لیے پاک فوج کی کامیاب کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اورکزئی کے شہداء نے وطن کی حرمت اور سلامتی کیلئے لازوال قربانی دی ہے۔ تیمور خان خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ اورکزئی میں علی شیر زئی کے قریب دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل راجا جنید طارق میجر طیب راحت سمیت گیارہ بہادر اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔تیمور خان خٹک نے کہا کہ فوجی قافلے پر شدت پسندوں کا یہ بزدلانہ حملہ ایک بار پھر دشمن کی کمزوری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے بزدل دشمن ہمیشہ اسی طرح وار کرتا ہے مگر ہماری پاک فوج کے جوان اسی طرح شہادتیں دیتے آئے ہیں اور دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں ہمیں اپنے پاک فوج کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہمارا وطن دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تیمور خان خٹک نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کو چاہیے کہ شہداء کے ورثاء کی مکمل کفالت اور معاونت کو یقینی بنائے۔اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کریں اور پاکستان کی حفاظت فرمائے۔



