کرائمز

باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید، 5 زخمی

باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید، 5 زخمی

زخمی بچوں کا علاج پاک فوج کے ڈاکٹرز کی زیرنگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچےشہید اور 5 زخمی ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں پیش آیا جہاں بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سےکھیل رہےتھےکہ اسی دوران بارودی مواد پھٹ گیا۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی بچوں کا علاج پاک فوج کے ڈاکٹرز کی زیرنگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، یہ سانحہ ثبوت ہےکہ فتنہ الخوارج نے علاقے میں کس طرح بارودی جال بچھا رکھا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You