جہلم

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ، سرکل پنڈدادنخان جہلم کی ٹیم پر دوران ناکہ بندی خطرناک ڈکیت گینگ کی فائرنگ

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ، سرکل پنڈدادنخان جہلم کی ٹیم پر دوران ناکہ بندی خطرناک ڈکیت گینگ کی فائرنگ

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ، سرکل پنڈدادنخان ،جہلم نے پنڈ دادنخان میں رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے "ککڑ پنڈی ” علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں "ناکہ بندی” کر رکھی تھی کہ اس دوران ا یک موٹر سائیکل جس پر تین افراد سوار تھے کومشکوک جان کر ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن ملزمان نے ٹیم پرفائرنگ کر دی۔ ٹیم خوش قسمتی سے محفوظ رہی جبکہ ، ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے قریبی فصل میں بھاگ گئے ۔ ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیا ۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان ملے جوکہ گولیاں لگنے سے ہلاک ہو چکے تھے ۔ ہلاک شدہ ملزمان کی شناخت سدھیر صابر ولد محمد صابر سکنہ کلس شریف تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا اور ندیم عباس عرف بھولا ولد نذر محمد سکنہ 9چک بھلوال ضلع سرگودھا سے ہوئی۔ دونوں ملزمان کےقبضے سےوارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، موٹر سائیکل ا ور تحصیل پنڈدادنخان میں ہونے والی حالیہ وارتوں میں چھینے گئے موبائل فونز، شناختی کارڈ و دیگر سامان برآمد ہوا ۔
دونوں ہلاک ملزمان ایک ایکٹو بین الاضلاعی رابری گینگ کےسرکردہ ممبر تھے اور ڈکیتی معہ قتل ، رابری، چوری ، موٹرسائیکل چوری اور غیر قانونی اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے اور جہلم کے علاوہ ضلع منڈی بہاوالدین کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You