جوڑیا بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی پولیس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا

جوڑیا بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی پولیس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا





تقریب میں چوہدری تنویر آرائیں سمیت ایس ایس پی سٹی نے خصوصی شرکت
تقریب میں جہلم سے تعلق رکھنے والے کراچی میں مقیم ڈی ایس پی چوہدری صفدر گجر کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
کراچی
(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
جوڑیا بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کراچی پولیس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں خانپور سے تعلق رکھنے والے کراچی میں مقیم معروف کاروباری رہنما چوہدری تنویر ارائیں وائس چیئرمین پاکستان کاریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سمیت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب میں جہلم کی تحصیل دینہ کے گاؤں ٹھکریاں سے تعلق رکھنے والے کراچی میں مقیم سندھ پولیس کے ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی گارڈن میں تعینات ڈی ایس پی چوہدری صفدر گجر اور ایس ڈی پی او کھارادر، ایس ڈی پی او گارڈن، ایس ایچ او بغدادی، ایس ایچ او گارڈن اور ایس ایچ او چاکیواڑہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چوہدری تنویر ارائیں سمیت دیگر تاجر برادری نے کراچی پولیس خصوصاً ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بھی پولیس نے ہمیشہ عوام اور تاجروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور تاجروں کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی پولیس کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس ہر مشکل وقت میں تاجر برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ تقریب کے اخر میں ڈی ایس پی چوہدری صفدر سمیت دیگر پولیس افسران کو چوہدری تنویر ارائیں سمیت جوڑیاں بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کہ عہدہداران سمیت ایس ایس پی سٹی کے ہمرا اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا



