سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ضلع شہید بےنظیر آباد میں نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ضلع شہید بےنظیر آباد میں نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ فورم کے صدر حاجی عابد حسین لاشاری سے استاد عبد الستار سنجرانی عرفان آرائیں اور سجاد سرور آرائیں کی ملاقات اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان کے صدر حاجی عابد حسین لاشاری نے معزز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے جن کے اعتماد، حوصلہ افزائی اور تعاون کے باعث انہیں ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔
عابد لاشاری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے کلیدی کردار کو سراہا جو ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیزکے (DEPD) کے سربراہ بھی ہیں اور جنہوں نے معذور افراد کی بحالی اور بااختیاری کے اقدامات کی بھرپور سرپرستی کی۔اس وقت این ڈی ایف پاکستان، ڈی ای پی ڈی کے تعاون سے سندھ بھر میں پانچ بحالی مراکز قائم کیے ہوئے ہے، جو نوابشاہ، لاڑکانہ، حیدرآباد اور کراچی (گلستانِ جوہر و گلشنِ حدید، جو PDSA پاکستان کے تحت کام کر رہے ہیں) میں فعال ہیں۔ یہ مراکز مفت بحالی خدمات فراہم کرتے ہیں جن میں فزیوتھراپی، اسپیچ تھراپی، آکوپیشنل تھراپی، سائیکو تھراپی، ریمیڈیل تھراپی اور دیگر لائف تھراپیز شامل ہیں۔عابد لاشاری نے مزید کہا یہ سول ایوارڈ میرے لیے، میرے خاندان اور دوستوں کے لیے نہ صرف ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ سندھ میں معذور افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والے تمام لوگوں کی اجتماعی جدوجہد کا اعتراف بھی ہے۔ یہ اعزاز مجھے اور میری ٹیم کو مزید حوصلہ دے گا کہ ہم اپنی خدمات میں مزید بہتری لائیں تاکہ معذور افراد کی پائیدار ترقی اور بااختیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے اپنی وابستگی کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ حکومت کے ساتھ قریبی اشتراک کے ذریعے معذور افراد کے لیے جامع منصوبے مضبوط بنانے اور صوبے بھر میں مفت بحالی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You