ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ثقلین عرف ملنگو گینگ کے سرغنہ سمیت 04 ملزمان گرفتار،چوری شدہ رقم برآمد
تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،
ملزمان سے چوری شدہ رقم 33 ہزار روپے،01 عدد چوری شدہ بکرہ مالیتی 40 ہزار روپے، پانی والی موٹر ،یو پی ایس اور دیگر چوری شدہ سامان مالیتی 01 لاکھ 85 ہزار برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے برآمدگی کا کل تخمینہ 02 لاکھ 53 ہزار روپے بنتا ہے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



